ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی ، 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ایک کلوگرام سے زائد آئس اور55 گرام ہیروئن برآمد

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:34

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے کارروائی کرکے4ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ایک کلوگرام سے زائد آئس اور55گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے،ایس ایچ او تھانہ کینٹ گل شیر خان کی کامیاب کارروائیاں4ملزمان گرفتار ، 1کلو گرام سے زائد آئس اور 55 گرام ہیروئن برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی زیر نگرانی ضلع ڈیرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، تھانہ کینٹ پولیس زیر قیادت ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ او گل شیر خان نے منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے فیاض عرف سخی کے قبضہ سے 370 گرام آئس برآمد کرلی، دوسری کارروائی میں محمد عمران کے قبضہ سے 55 گرام ہیروئن ، ایک اور کارروائی میں عاشر سے 331گرام آئس جبکہ عنصر شاہ کے قبضہ سے 372گرام آئس برآمد کرکے تمام ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ۔

\378

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں