منشیات کو عمر قید سخت اور5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی

جمعہ 19 اپریل 2024 17:13

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ایڈیشنل سیشن جج 3 ڈیرہ اسماعیل خان سید مدثر شاہ ترمذی نے کروڑوں روپے مالیت کی51 کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہونے کے مقدمہ میں بدنام زمانہ منشیات سمگلر نسیم علی کو عمر قید سخت اور5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ، مجرم کی جانب سے بلال کنڈی ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق درابن پولیس نے مورخہ 20.02.2021 کو مخبر کی اطلاع پر درابن پولیس چیک پوسٹ کے قریب ناکہ بندی کے دوران مزدا ٹرک جسٹریشن نمبر ایل ای ٹی 2181کو مشکوک جان کر روکا ،پولیس نے تلاشی کے دوران مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں سے51 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی ،پولیس نے ٹرک میں سوار بین الاصوبائی منشیات سمگلر27 سالہ نسیم علی ولدایان علی قوم مانی خیل سکنہ سبزی خیل ڈاکخانہ کلایاتحصیل لوئر ضلع اورگزئی اور احسان اللہ ولد محمد عارف سکنہ خیبر ایجنسی کو گرفتارکرلیا ،مقدمہ کی سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے گواہان اور شہادتیں پیش کی گئیں ،عدالت نے منشیات سمگلر نسیم علی کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اسے 25 سال سخت ( عمر قید) اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کے احکامات جبکہ ساتھی ملزم احسان اللہ کو مفرور گردانتے ہوئے اس کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں