ڈیرہ اسمعٰیل خان میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 اہلکار شہید، چار زخمی

اتوار 21 اپریل 2024 13:35

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان میں یارک ٹول پلازہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ڈیرہ اسمعٰیل خان یارک ٹول پلازہ کے قریب ملزمان نے کسٹم اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا، پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔شہید ہونے والوں میں انسپکٹر اور سپاہی شامل ہیں، شہداء اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں