ڈیرہ مراد جمالی،ریلوے اسٹیشن پر مشکوک تھیلی ملنے کی اطلاع ، پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا

منگل 21 فروری 2017 22:37

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) ریلوے اسٹیشن کے قریب لنک روڈ پر مشکوک تھیلی ملنے کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا کوئٹہ سے آنے والی اکبر بگٹی ایکسپریس کو نوتال ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا عوام میں خوف ہراس پھیل گیا بم ڈسپوزل اسکارڈ ٹیم موقع پر پہنچ گئی تصدیق کرنے پر پتہ چلا کہ مشکوک تھیلی میں بم کے بجائے گیس پریشر بڑھانے والا کمپریسر موجود ہے جس کے بعد نوتال ریلوے اسٹیشن پر کھڑی اکبر بگٹی ایکسپریس کو ریلوے اسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی لایا گیا بعد میں منزل کی جانب روانہ کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں