کھاریاں،ڈنگہ شہر کے مین بازار میں چھ مسلح ملزمان جیولرزسے ایک کروڑ روپے مالیت کے زیورات لیکر فرار ہو گئے

اتوار 6 فروری 2022 00:16

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2022ء) ڈنگہ شہر کے مین بازار میں چھ مسلح ملزمان جیولرزسے ایک کروڑ روپے مالیت کے زیورات لیکر فرار ہو گئے،اطلاع پر ڈی ایس پی افتخار تارڑکھاریاں ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ لیاقت گجر اور تاجر برادری موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بسوی جیولرز مین بازار ڈنگہ میں چھ نامعلوم مسلح ملزمان دو گاڑیوں میں آئے اور بسوی جیولرز کے تالے توڑ کر زیورات سے بھرا سیف باکس اٹھا کر لے گئے، دوکان کے مالک رشید احمد بسوی اور نوید احمد بسوی کے مطابق سیف باکس میں تقریبا ایک کروڑ روپے مالیت کے زیورات موجود تھے،چوری کی صبح سویرے دلیرانہ واردات پر ڈی ایس پی کھاریاں افتخار تارڑ اور ایس ایچ او ڈنگہ لیاقت حسین گجر پولیس نفری اور کرائم سین یونٹ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور گردونواح میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ دیگر شواہد بھی اکھٹے کر لئے، جبکہ انجم تاجراں کے رہنماں ریاض بٹ سمیت ڈنگہ کی تا جر برادری کثیر تعداد میں بسوی جیولرز پر پہنچ گی، اور دوکان کے مالک رشید احمد بسوی اور نوید بسوی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا،ملزمان کی گرفتاری اور برآمدگی کیلئے تاجر برادری بھر پور کوشش کرے گی،اور ڈی پی او گجرات سے ملزمان کی گرفتاری کا جلد از جلد مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈنگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں