گجرات: ڈنگہ میں22 سالہ ماریہ کو تیزاب ڈال کر اس کا پورا چہرہ بگاڑ دیا

دو سال تک اس کو خفیا جگہ پر رکھا ماں باپ کو ملنے کی اجازت نہ دی اب ماریہ کہ والد نے جب ملاقات کی تو وڈیو وائرل ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ملزمان دبائو ڈال کر ٹال مٹول سے کام لیتے رہے

بدھ 22 مئی 2019 23:18

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) ڈنگہ میں22 سالہ ماریہ کو تیزاب ڈال کر اس کا پورا چہرہ بگاڑ دیا تھا دو سال تک اس کو خفیا جگہ پر رکھا ماں باپ کو ملنے کی اجازت نہ دی اب ماریہ کہ والد نے جب ملاقات کی تو وڈیو وائرل ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ملزمان دبائو ڈال کر ٹال مٹول سے کام لیتے رہے پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے بھلیسرانوالہ آکر ماریہ کی عیادت کی اور کہا کہ پنجاب حکومت بھر پور طریقے سے ماریہ کا ساتھ دے گی اور ملزموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملزموں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں حکومت ماریہ کی فیملی کے ساتھ کھڑی ہے یہ افسوس ناک واقع ہے دیکھ کر دلی دکھ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب متاثرہ فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں ،انصاف کے تقاضے پورے ہونگے وہ دور گزر گیا جب غریبوں کوانصاف کے لیے در بدر ٹھوکریں کھانا پڑتی تھیں پنجاب حکومت ماریہ کے علاج کے لیے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی بر وقت مقدمہ درج نہ کرنے پر تھانے کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ماریہ خادمہ پیرعزیز شاہ کے گھر 13 سال سے ملازمت کر رہی تھی ۔

ڈنگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں