دیربالا، کاٹن میں خسرہ سے دو سالہ بچہ جا ں بحق گیا‘ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 53ہوگئی

جمعہ 15 فروری 2013 17:45

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15فروری۔2013ء) دیربالاکے علاقے کاٹن میں وبائی مرض سے خسرہ سے ایک اور دو سالہ بچہ جان بحق گیا اور متعدد دیگر بچے خسرہ متاثرہوچکے ہیں۔ ڈیڑھ ماہ کے دوران دیربالا میں خسرہ سے جان بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 53ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز داوڑہ کے علاقے کاٹن پائین میں خسرہ کی وباء سے ایک اور بچہ دو سالہ وقاص ولدشاہ حسین جان بحق ہوگیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق کاٹن کے علاقے میں اس موذی مرض سے متعدد دیگر بچے متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ خسرہ بالائی علاقوں سے نکل کر میدانی علاقوں کا رخ کرلیا اور خسرہ اب کاٹن اور عشری درہ کے علاقوں میں پہنچ گیا ہے۔ جبکہ مقامی افراد کے مطابق ابھی تک علاقے میں محکمہ صحت کے ٹیمیں ویکسنیشن کیلئے نہیں آئے ہیں ۔ محکمہ صحت دیربالا کے ذرائع نے بتایا کہ ہمیں جہاں جہاں خسرہ اور دیگر وبائی امراض کے بارے میں اطلاعات مل رہی ہیں ۔محکمہ صحت کے ٹیمیں اور وییکسنیٹر ان علاقوں میں بھیجے جارہے ہیں۔جبکہ پچھلے ماہ جنوری میں کوہستان کے علاقوں تھل،کمراٹ،کلکوٹ اور شڑمائی،حیاگئی میں 52بچے خسرہ کی وباء سے جان بحق ہوچکے ہیں۔اب دیربالا میں ڈیڑھ ماہ کے دوران خسرہ اور نمونیا سے مرنے والے بچوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر بالا میں شائع ہونے والی مزید خبریں