لوئر دیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تاریخی جلسے کا انعقاد

تحریک انصاف کے جلسے میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر بے انتخابات کے نتائج واضح کر دیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 6 جولائی 2018 19:26

لوئر دیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تاریخی جلسے کا انعقاد
لوئردیر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-06جولائی 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لوئر دیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تاریخی جلسے کا انعقادکیا گیا۔ تحریک انصاف کے جلسے میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر بے انتخابات کے نتائج واضح کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے دن جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں، ویسے ویسے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے جلوسوں کا بھرپور انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے جمعرات کے روز تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ کے شہر چارسدہ میں جلسہ عام کا انعقاد کیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسہ عام سے خصوصی خطاب کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ کی سابق حکمراں جماعت لوئر دیر میں متاثر کن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور پنڈال مکمل طور پر لوگوں سے بھر گیا۔

اس موقع پر جب جلسہ گاہ کے فضائی مناظر دکھائے گئے تو لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تھا جو کپتان کا خطاب سننے کے لیے بے چین تھا۔
اس حوالے سے کھلاڑیوں میں ایک خاص قسم کا جوش و جذبہ پایا جارہا تھا ،اس موقع پر چونکہ ایون فیلڈ ریفرنس کا بھی اس وقت ہی متوقع تھا جس وقت عمران خان لوئردیر میں موجود تھے اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ جلسے کے دوران اس بات کا انتظار بھی کرتے رہے کہ تاکہ وہ جلسے میں ہی ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کا تذکرہ کرسکیں۔

اس موقع پر عوام کا ایک جم غفیر وہاں موجود تھا جو یہ بتاتا تھا کہ خیبرپختونخواہ کی عوام نے تبدیلی قبول کرلی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لوئر دیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تاریخی جلسے کا انعقادکیا گیا۔ تحریک انصاف کے جلسے میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر بے انتخابات کے نتائج واضح کر دیے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں