خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لوئر دیر اور گرد و نواح میں دیر رات کو آنے والے زلزلے نے خوف و ہراس پھیل گیا

muhammad ali محمد علی منگل 30 نومبر 2021 23:19

خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے
لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2021ء) خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوئر دیر اور گرد و نواح میں دیر رات کو آنے والے زلزلے نے خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع لوئر دیر میں منگل کی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں شدید خوف میں مبتلا ہو گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ محسوس کی گئی جس کے باعث شہر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

اس دوران شہری مسلسل اور باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے کے جھٹکے رک جانے کے باوجود شہریوں نے کافی وقت تک گھروں اور عمارتوں کے اندر جانے سے گریز کیا۔ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی کے حوالے سے تفصیلات کا انتطار ہے، جبکہ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی بھی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں