تیمرگرہ ، خال کیلئے سوئی گیس کی منظوری دیدی گئی جبکہ سوئی گیس کے حکام نے خال کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے سروے مکمل کرلیا

اس سلسلے میںعلاقے کے ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ کی وفاقی وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی سے تفصیلی گفتگو

بدھ 3 مئی 2017 22:40

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2017ء) خال کیلئے سوئی گیس کی منظوری دیدی گئی جبکہ سوئی گیس کے حکام نے خال کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے سروے مکمل کرلیا اس سلسلے میںعلاقے کے ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ نے وفاقی وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی سے تفصیلی گفتگو کی ملاقات کی ملاقات کی ملاقات کے دوران ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ نے وفاقی وزیر شاہدخاقان عباسی سے مطالبہ کیا کہ خال اور واڑی کو سوئی گیس کی فراہمی کی منظوری دی جائے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر خال اور واڑی کیلئے سوئی گیس کی فراہمی کی منظوری دیتے ہوئے سوئی گیس متعلقہ حکام کو ہدایات کی کہ فوری طور خال اور واڑی کیلئے سوئی گیس کی فراہمی کیلئے سروے کاآغاز کی جائے اس سلسلے میں سوئی گیس حکام نے جماعت اسلامی کے مقامی قائدین اخونزادہ سکندر حضرت، ارشد زمان ،اخونزادہ کلیم اللہ،اخونزادہ فہد،ممبر ضلع کونسل دیرلوئراخونزادہ اطہرسیدودیگر کے ہمراہ خال اور واڑی میںسوئی گیس فراہمی کیلئے سروے مکمل کیا ممبرقومی قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ کے اس اقدام پر علاقے عوام خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

۔۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں