ضلع لوئر دیر کے تھانہ ثمرباغ کے علاقے سورہ غنڈئی میں زہریلا مشروم کھانے سے 2 بچے جاں بحق ،ْ ایک بچے کی حالت نازک

بدھ 8 اگست 2018 21:16

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) ضلع لوئر دیر کے تھانہ ثمرباغ کے علاقے سورہ غنڈئی میں زہریلا مشروم کھانے سے 2 بچے جاں بحق اور ایک بچے کی حالت نازک ہے ، مقامی پولیس اہلکاروں کے مطابق چار روز قبل یہ بچے باہر سے مشروم لائے تھے جنھیں پکا کر کھاتے ہی ان کی حالت بگڑ گئی ، انھیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک بچہ فوری طور پر جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ دوسرے نے بدھ کو دم توڑ دیا ایک بچے کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں