تیمرگرہ،سی ڈی ایل ڈی کے ذریعے کروڑوں کے منصوبے مکمل ہونے سے ترقی وخوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا، صباء خان

پیر 24 ستمبر 2018 23:31

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) ضلع دیرلویرمیں میں عوامی شرکت پر مبنی پر وگرام سی ڈی ایل ڈی کے ذریعے کروڑوں کے منصوبے مکمل ہونے سے ترقی وخوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا ،ان خیالات کا اظہار سرحد رورل سپورٹ پر وگرام دیرلویرکے ڈسٹر کٹ پروگرام آفیسر صباء خان نے دیرلویر سے منتخب ممبران اسمبلی کے لے اپنے دفتر میں منعقدہ آگاہی ورکشاپ سے خطاب میں کہی ،ورکشاپ میں ممبران قومی اسمبلی محمد بشیرخان ،سید محبوب شاہ ،اراکین صوبائی اسمبلی ملک شفیع اللہ خان ،اعظم خان ،ملک لیاقت علی اور ہمایون خان شریک ہو ئے ،صباء خان نے کہا کہ ضلع دیرلویر کے دور دراز پہاڑی او رمیدانی علاقوں میں "Community-Driven Local Development (CDLD)اور سرحدرورل سپورٹ پروگرام کے ذریعے یورپی یونین اور خیبر پختون خواہ حکومت کی مالی مدد سے ایک ارب روپے سے ذیادہ کی لاگت سے سینکڑوں ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جن میں آب نوشی ،سڑکوں ،کمیونی سنٹرز،سکولوں میں اضا فی کمروں کی تعمیر شامل ہے ،انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبے عوام کے تعاون اور عوام ہی کے ذریعے مکمل کئے جاتے ہیں ،منتخب نمایندوں نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہرقسم تعاون کی یقین دہانی کرائی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں