دیر ،ْ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے خاکروب نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

تین لاکھ روپے سے زائد رقم ورثاء تک پہنچا دی ،ْ ڈی سی اور ضلع ناظم کی جانب سے دانشور خان کی حوصلہ افزائی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:16

دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے خاکروب نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دیر سے تعلق رکھنے والے خاکروب دانشور خان ڈی ایچ کیو اسپتال میں صفائی ستھرائی کے کام پر مامور ہیں،گزشتہ دنوں کار حادثے میں جاں بحق شخص کو اسپتال پہنچایا گیا تو ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں اٴْس کے خون آلود کپڑے تبدیل کئے گئے، 60 سالہ دانشور خان کو صفائی کے دوران اٴْن کپڑوں سے 3 لاکھ سے زائد کی رقم ملی جو انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر امتیاز کا کہنا ہے کہ دانشور کی ایمانداری قابل فخر ہے۔ دانشور خان کے مطابق انہوں نے فرض سمجھ کر امانت ورثاء تک پہنچائی۔ڈی سی اور ضلع ناظم بھی دانشور خان کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچے اور شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں