ترقی یافتہ اقوام کی کامیابی کاراز تعلیم میں مضمر ہے، سرمد سلیم اکرم

منگل 30 اکتوبر 2018 12:19

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر دیرپائیں سرمد سلیم اکرم نے کہاہے کہ بہتراورمعیاری تعلیم کاحصول ترقی کازینہ ہے، جو اقوام آج دنیا میں ترقی پاچکی ہیں ان کی کامیابی کا راز بھی تعلیم میں مضمر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے رباط دورہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول ٹانگوباغ کی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر حافظ ابراہیم کے علاوہ علاقہ معززین اساتذہ کرام اورطلبہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں