ایس آر ایس پی کے منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی لوئیر دیر کی زیر صدارت اجلاس

بدھ 12 دسمبر 2018 22:55

لوئر دیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ایس آر ایس پی کے منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئیر دیر شوکت علی یوسفزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں آیس آر ایس پی کے پروگرام منیجر انور الحق، صبا خان، انجینیرز، اور محکمہ کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔ اس موقع پر ڈی سی نے ہدایت دی کہ چار سال سے رکی ہوئی سکیموں پر دوبارہ کام شروع کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر کے نئی حکمت عملی بنائی جائے۔ اس سلسلے میں اجلاس 19 دسمبر کو پھر ہوگا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں