لو ئردیر پولیس نے سکول کے بچوں کو تھانہ تالاش کا دورہ کرایا

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:58

لوئر دیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) لوئیردیر پولیس نی سکول بچوں کے ذہنوں سے پولیس کے خوف اور منفی خیالات کو ختم کرنے کی غرض تعلیمی ادارہ کے طلبہ کو پولیس سٹیشن تالاش کا دورہ کرایاکمونٹی ڈپلومنٹ سکول تالاش کے طلباء نے اپنے دورہ میں پولیس جوانوں کی روزمرہ سرگرمیاں،ایف ائی ار اور روزنامچہ سمیت پولیس رجسٹرات کے اندراجات، کوت،پولیس کے رہائشی بارک ،وائرلیس روم ،کرائم بورڈ،مالخانہ، حوالات، پولیس چیک پوسٹ سمیت پولیس سٹیشن کا مکمل معا ئنہ کیا، اس موقع پر طلباء پولیس جوانوں سے گل مل گئے اور پولیس جوانوں کے ساتھ سلفی اور تصاویر بھی کھینچ لے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف چارٹزکے ذریعے بچوں کو منشیات کی استعمال کے نقصانات ، ٹریفک رولز اور جرائم پیشہ افراد کے زندگی کے بابت تفصیلی اگاہی سمیت جرم کے سدباب کے حوالے انکی تعلیمی کرئیر پر اثرات و نقصانات پرآگاہی فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں