محکمہ فوڈ کے حکام کے تیمرگرہ بازار میں چھاپے

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:47

لوئر دیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) محکمہ فوڈ کے حکام کے تیمرگرہ بازار میں چھاپے مختلف اشیاء خورد نوش کے نمونے لیکر ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیجوا د ئیے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شہاب الدین ،اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر سید نواز نے تیمرگرہ بازار کا معا ئنہ کیا اور مختلف دکانوں میں اشیاء خورد نوش کی قیمتوں اور کوالٹی چیک کرکے مختلف اشیاء جس میں بسکٹ، شاندار چپس، وغیرہ شامل تھے کے نمونے لیکر انہیں تجز یے کے لئے لیبارٹری بھیج د ئیے ۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرنے دکاندروں کو ہدایت کی کہ ول غیر معیاری اشیاء کو فرو خت کرنے سے گریز کریں اور بہترین کو الٹی اور معیاری اشیاء ما رکیٹ میں فروخت کریںناقص اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت قبول نہیں کی جائیگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کار وائی کی جائیگی اور اشیاء کی معیار پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں