تیمرگرہ ،نئے تعلیمی سال کے آغاز پر داخلہ مہم کا آغاز ہوگیا

منگل 16 اپریل 2019 23:39

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2019ء) محکمہ تعلیم سب ڈویژن تیمرگرہ کے زیر اہتمام نئے تعلیمی سال کے آغاز پر داخلہ مہم کا آغاز ہوگیا تحصیل ناظم تیمرگرہ ریاض محمد ایڈوکیٹ اور سٹی ناظم عالم زیب ایڈوکیٹ نے گورنمنٹ پر ائمری تیمرڈھیری میں طلباء کو داخل کرکے داخلہ مہم کا افتتاح کیا اس سلسلے میں گورنمنٹ پرائمری سکول تیمرڈھیری میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ٹھصیل ناظم ریاض محمد ایڈوکیٹ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر علی حیدر سٹی ناظم عالم زیب ایڈوکیٹ ٹی ایم او تیمرگرہ پرویز اختر کے علاوہ سکول ہیڈ ٹیچر مسلم خان وصال والدین اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں بچوں نے نعت ملی ترانے پیش کیں اس موقع پر اپنے خطاب میں ایس ڈی او علی حیدر نے کہاکہ سب ڈویژنل میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر تین ہزار سے زائد نئے بچے سرکاری سکولز میں داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے انشاء اللہ اپنے مقررہ ہدف سے زائد طلباء داخل کریں گے انھوں نے کہاکہ حکومت نے سرکاری سکولز میں طلباء کو وہ تمام بنیادی سہولیات فراہم کر دئے ہیں جوکہ کسی بھی نجی سکول میں دستیاب نہیں ہے انھوں نے تیمرگرہ سب ڈویژن میں کل 134پرائمری سکولز میں مفت کتب کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں تقریب سے تحصیل ناظم تیمرگرہ ریاض محمد اور سٹی ناظم عالم زیب ایڈوکیٹ نے کہاکہ معاشرے سے جہالت اور غربت کے خاتمے کیلئے تعلیم کا حصول بنیادی ضرورت ہے انھوں نے کہاکہ عوام کا سرکاری تعلیمی اداروں میں اعتماد بحال ہونے کا واضح ثبوت یہ ہے اساتذہ نے طلباء کی تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ والدین نے اپنے بچوں کو نجی سکولز سے نکال کر سرکاری سکولز میں داخل کررہے ہیں انھوں نے والدین اور عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ تعلیم کے داخلہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور اپنے بچوں کو سرکاری سکولز میں داخل کرائے اس موقع پر تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈوکیٹ ایس ڈی او علی حیدر سٹی ناظم عالمز یب اور ٹی ایم او پرویز اختر نے بچوں کو کتابیں اور بیگز دے کر سب ڈویژن تیمرگرہ میں داخلہ مہم کا آغاز کیاجبکہ تقریب کے اختتام پر تعلیم کی اہمیت اور ضرورت کیلئے واک بھی کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں