طبیبان بے سرحدنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر ہسپتال تیمرگرہ میںکو رونا وائرس کے مریضوں کے لئے قائم کر دہ وارڈکی 30بستروں تک توسیع

جمعہ 3 جولائی 2020 22:47

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) طبیبان بے سرحد(ایم ایس ایف )نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر ہسپتال تیمرگرہ میںکو رونا وائرس کے مریضوں کے لئے قائم کر دہ وارڈکی 30بستروں تک توسیع کردی اپریل میںائسولیشن کو 14بستروں سے شروع کیا گیا تھا تیمرگرہ ہسپتال میں ڈبلیو ایچ او کی ہدا یات کے مطابق کو رونا کے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہے ان خیا لات کا اظہار طببیان بے سرحد کے مسٹر ایوزسپیلمن، اعجاز زرین ، سید رازق، اور لیڈی ڈاکٹر گل خالد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ طبیبان بے سرحد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اپریل میںکو رونا کے مریضوں کے لئے ایسولیشن وارڈ 14بستروں سے شروع کیا تھا جسے بعد میں24بستروں تک بڑھا دیا گیا جبکہ کو رونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے باائسولیشن وارڈمیں 30بستروں تک توسیع کردی اور ائی ایم ایس ایف کو رونا وارڈ میں صرف کو رونا کے مریضوں کو داخل کیا جارہا ہے جنہیں اکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے یا جنہیںان کی حالت کی خرابی کی وجہ سے طبی دیکھ بال کی ضرورت ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ مزکورہ وارڈ ،میں پہلے تین مہینوں میں 130 مریضوں کو داخل کیا گیا جبکہ 87مریضوں کو صوبہ کے دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا ہے تیمرگرہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایسولیشن وارڈ سے اب تک 75مریض کو رونا سے صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے جبکہ 11مریض ہسپتال میں وفات پا گئے اپنے سکرینگ نظام کے تحت ایم ایس ایف نے تین ماہ میں ایک لاکھ پانچ ہزار سے زئد مریضوں کو کو رونا وائرس کی علامات کے حوالے سے معائنہ کیاہے انھوں نے بتا یا کہ ضلع لویر دیر میں1250 سے زائد کو رونا وائرس کے مریض ہیں اور اموات کی تعداد 23ہے ایم ایس ایف سکریننگ اور ائسولیشن وارڈ کے علاوہ کو رونا وائرس کے حوالے سے اگاہی مہم چلارہی ہے

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں