تیمرگرہ میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ خوش آئند ہے،سینیٹراحمد حسن

منگل 6 جولائی 2021 22:59

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما سنیئرسیاستدان سینیٹر احمد حسن خان نے کہا کہ قیام امن کے بعد علاقہ میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ خوش آیند ہے جس سے مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو نگے ،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر خزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ اور چمبر اف کامرس کے صوبا ئی نایب صدر میاں نور عالم باچا کے ہمراہ مین بازارزیارت تالاش میں بوشالی کلاتھ ہاوس کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے کیا ،تقریب سے جے یو آئی کے صوبا ئی راہنما قاضی آیازالدین ، نائب صد ر چیمبر عمران نذیر، پولیس انسپکٹر بخت جمال خان ،سابق نا ظمین ملک برکت خان ،محمد رازق ،مولانا باچا حضرت اور سینٹر کے ایم ڈی معاذ خان نے بھی خطاب کیا،مقررین نے کہا کہ تجارت سنت نبوی ہے جس کو اللہ تعالی نے حلال قرار دیا ہے ،تجارت سنجید گی اور شفافیت کا متقاضی عمل ہے ،چیمبر آف کامرس کے صوبا ئی نائب صدر میاں نور عالم باچا نے کہا کہ کوالٹی بنیادوں پر اشیاء کے فروخت سے مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیاں تیز اور سرمایہ مقامی سطح پر محفوظ جبکہ نوجوانوں میں نوکری کی بجا ئے کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے حوصلہ افزا ئی ہو گی ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں