ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو تیمرگرہ طارق خان کا بازار کا دورہ

جمعرات 9 جون 2022 19:18

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر دیر پائین کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو تیمرگرہ طارق خان نے تیمرگرہ بازار کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے سپر مارٹ، بیکریوں، تندوروں، چکن شاپس، کریانہ کی دکانوں، سبزیوں، پھلوں کی دکانوں، پٹرول پمپوں اور مختلف ہوٹلوں کا معائنہ کیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کئے۔ انہوں نے ہوٹل منیجرز کو صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔\378

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں