دیر لو ئر ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو تیمرگرہ کا کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ

بدھ 3 اگست 2022 14:26

دیر لو ئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی کی ہدایت کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو تیمرگرہ طارق خان نے کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ کے انجنیئر نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کو ہائیڈرو پاور کے مختلف حصوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہائیڈرو پاور کی ٹوٹل کیپسٹی 40.8 میگا ورٹ ہے پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اور نومبر 2022 تک مکمل ہو جائے گا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں