تیمرگرہ، ضلع ملاکنڈ میں سماجی رو ئیوں میں تبدیلی کی خصوصی مہم کے سلسلے میں بے نظیر نشو و نما پر وگرام کے زیر اہتمام مشاورتی سمینار کا انعقاد

جمعہ 8 مارچ 2024 22:54

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) ضلع ملاکنڈ میں سماجی رو ئیوں میں تبدیلی کی خصوصی مہم کے سلسلے میں بے نظیر نشو و نما پر وگرام کے زیر اہتمام مشاورتی سمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈا کٹر صدیق شاہ نے کی ، ،’’بہترین ذند گی کا بہترین آغاز ،ذندگی کے پہلے ہزار دن ،، کے موضو ع پر منعقدہ ضلعی سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے ای پی آئی کوارڈینٹر ڈاکٹر نجیب خان ،کوارڈینٹرڈاکٹر صغیر المعانی ،کوارڈینٹر بے نظیر نشونما پرو گرام صدا م حسن ،کوارڈینٹر آئی این پی احمد علی خان اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر مراد خان نے کہا کہ نومولود بچوں کے لے ابتدا ئی چھ ماہ کے دوران ماں کا دودھ پلانا اسلامی حوالے سے لازمی اور طبی لحاظ سے ماں اور بچے کے صحت کے لے سود مند ہے،جو بچے کو کئی ایک بیماروں سے بچانے میں مدد اور اس کی قوت مدافعت بڑھاتا ہے،ورلڈ فوڈ پرو گرام کے تعاون سے بے نظیر نشوونما پرو گرام ضلع ملاکنڈ کے تین سنٹرز میں خدمات جاری ر کھے ہو ئے جہاں ہزاروں رجسٹرڈ خوا تین کودوران حمل خوراکی مواد جبکہ بعداز زچگی 4ہزار مالی معاونت کے سا تھ بچے کو 2سال تک متوازن خوراک مفت دیا جا تا ہے ،آگاہی مہم کا بنیادی مقصد حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کو بروقت حفاظتی ٹھیکہ جات لگانے،صفا ئی اہمیت اجا گرکرنے ،خوراکی مواد کی فراہمی یقینی بنانے بشمول ماں او ر بچے کے لے متواز ن خوراک کی اہمیت کو اجاگرکرنا ہے ،اس حوالے سے علما ء ،میڈیا بشمول مشران علاقہ کردار ادا کریں ،

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں