ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ہدایت پر محکمہ فوڈ اور زراعت کابولی کے وقت سبزی منڈی کا دورہ

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:14

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ہدایت پر محکمہ فوڈ اور زراعت نے بولی کے وقت سبزی منڈی کا دورہ کیاہے، ڈپٹی کمشنر دیر پائین  واصل خان کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ محکمہ فوڈ  اور محکمہ زراعت کے نمائندوں نے صبح بولی کے وقت فروٹ ،سبزی منڈی تیمرگرہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

بولی کے بعد فروٹ اور  سبزی کے مختلف ہول سیلز ریٹس کا تجزیہ  کرکے دیر پائین کے لئے سبزی / فروٹ کےلئے سرکاری نرخنامہ مرتب کیا، عوامی شکایت پر پیک فروٹ/سبزیوں کے کوالٹی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ضلعی افسران کا کہنا تھا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں نرخنامے پر درج ٹیلی فون نمبر یا مرستیال ایپ پر اپنی شکایت درج کریں آپ کے شکایت پر فوری کارروائی کی جائیگی۔\378

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں