ڈپٹی کمشنردیرلوئرکی ہدایت پرڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکا بازاروں کا دورہ

منگل 26 مارچ 2024 16:45

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر دیر لوئرواصل خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف نے بازاروں کا دورہ کیا اور دکانوں پر نرخنامے چیک کیے،صوبائی حکومت کے احکامات پر رمضان المبارک میں عوام کو خوراک کی اشیاء سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر  نے ٹیم کے ہمراہ تیمرگرہ اڈہ، ہسپتال روڈ تیمرگرہ اور بلامبٹ روڈ پر واقع مختلف جنرل سٹورز ، سویٹس اینڈ بیکرز  اور غلہ مرچنٹ کی دکانوں کو چیک کیا، سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے، زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے اورسرکاری ریٹ سے تجاوز پرمتعلقہ دکانداروں   کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت  مراسلے جاری کئے گئے ، تمام دکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ د کانوں میں سرکاری نرخنامہ آویزاں کریں اور عوام کو سرکاری نرخ پر اشیاء خوردنوش کی فراہمی یقینی بنائیں، بصورت ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

\378

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں