ڈی ایف سی کا منڈا بازار کا دورہ،فوڈ ایکٹ کے تحت مراسلے جاری

بدھ 27 مارچ 2024 16:00

دیر لوءیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین واصل خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف احسان کے زیرِ نگرانی ریاض احمد (اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر) نے منڈا بازار ،تحصیل منڈا پر واقع مختلف جنرل سٹورز ، سویٹس اینڈ بیکرز اور غلہ مرچنٹ کے دکانوں کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے، زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے اورسرکاری ریٹ سے تجاوز پرمتعلقہ دکانداروں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مراسلے جاری کئے گئے ۔ تمام دکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی کہ وہ دوکانوں میں سرکاری نرخنامہ آویزاں کریں اور عوام کو سرکاری نرخ پر اشیاء خوردنوش کی فراہمی یقینی بنائیں، بصورت ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں