بچوں کو قلم و کتاب کا تحفہ دیکر انھیں ڈاکو اور دہشت گرد بنانے سے رو کا جا سکتا ہے ،صوبائی حکومت تمام سرکاری ملازمین کے مسائل سے باخبر ہے جن کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ،بجٹ میں تعلیم کے فروغ کے لئے خطیر رقم مختص کی جا ئے گی

صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈو کیٹ کاایجوکیشن کمپلیکس میں تقریب سے خطاب

ہفتہ 11 اپریل 2015 20:54

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈو کیٹ نے اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کو قلم و کتاب کا تحفہ دیکر انھیں ڈاکو اور دہشت گرد بنانے سے روکیں صوبائی حکومت تمام سرکاری ملازمین کے مسائل سے باخبر ہے جس کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں بجٹ میں تعلیم کے فروغ کے لئے خطیر رقم مختص کی جارہی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایجوکیشن کمپلیکس بلا مبٹ میں ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے سر براہان میں لیپ ٹاپس اور اے ڈی اوز کو موٹر سائیکلیں تقسیم کر نے کے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا،تقریب سے ڈیڈک چیرمین سعیدگل،ڈی ای او ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم،ڈپٹی ڈی ای او محمد ریاض اور سےئنر سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پرنسپل محمد ہمایون خان نے خطاب کیا،جبکہ اس موقع پر تقر یب میں سرکاری سکولوں کے پرنسپلز ہیڈ ماسٹرز اور اے ڈی اوز بھی موجود تھے،صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے کہاکہ حکومت نے تہیہ کر رکھاہے کہ محکمہ تعلیم کے تمام مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ،انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام سر کاری محکموں میں ریفامز لا رہے ہیں تاکہ ان اداروں نہ صرف کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکے بلکہ ان کو بااختیار بنانا ہے ،انھوں نے کہا کہ اگر دہشت گردی کو شکست دیناہے تو ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ معاشرہ کو خواندہ بنانا کر اس ناسور کو ہمیشہ کے لئے دفن کیا جاسکے،انھوں نے کہا کہ استحصالی نظام کے خاتمے کیلئے مشترکہ طورپر کام کر نا ہوگا،صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے کہاکہ بچوں کی تر بیت کا اہتمام حکومت معاشرے والدین اور اساتذہ کرام کی مشترکہ ذمہ داری ہے،انھوں نے کہاکہ صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت ختم کی جائے اور ہر کام میرٹ پر ہو جس کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں،انھوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور اس کے وزراء محکمہ تعلیم کے نئے داخلہ مہم میں بھر پور شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں