دیربالا، دسلوڑ کے مقام پر کار بے قابو ہوکر دریائے پنجکوڑہ میں جاگری ، مولانا سلیمان سمیت 4 افراد جاں بحق

جمعہ 24 مارچ 2017 21:26

دیربالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) صاحب آباد کے علاقے دسلوڑ کے مقام پر کار بے قابو ہوکر دریائے پنجکوڑہ میں جاگری ، جس کے نتیجے میں مولانا سلیمان سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات صاحب آباد تبلیغی مرکز سے خال جانے والی کا ردیر پشاور شاہراہ پر دسلوڑ کے مقام پرڈرائیور سے بے قابوہو کر دریائے پنجکوڑہ میں جا گری، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہیں تاہم سلمان ولد فقیر گل سکنہ خال دیر پائین کی لاش موقع پر دریا کے کنارے سے مل گئی ، لیکن د یگر 4افراد کی لاشیں مقامی پولیس ،شہریوں اور الخدمت فاونڈیشن کے غوطہ خوروں اور ریسیکیو آپریشن کے باوجود نہ مل سکیں، بعد ازاںجمعے کی صبح مزید تین افراد کی لاشیں طورمنگ،رانی میں مل گئیں ۔

جان بحق ہونے والوں میں مولانا سلیمان، عبداللہ،بابوخان اور ایک نام نامعلو م شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں