دیر بالا ،ضلعی اور تحصیل کونسلوں میں کئی ماہ گذرجانے کے باوجود ضمنی الیکشن نہیں کروائے گئے ہیں ، نوید خان شاہین
مخالفین دیربالا میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر دانستہ طور پر الیکشن نہیں کراتے الیکشن کمیشن خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا جلد اعلان کرے ورنہ کورٹ سمیت احتجاج کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں، ضلعی جنرل سیکرٹر ی پی ٹی آئی
جمعرات 13 اپریل 2017 20:11
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یونین کونسل چکیاتن کے ناظم اورتحصیل کونسل دیر کے تحصیل کونسلر ظاہرشاہ عادل ایک سال قبل جبکہ تحصیل کونسل دیرکے نائب ناظم میاں رستم یوسف 17جنوری کو وفات پاچکے ہیں اور اس کے علاوہ مختلف وویلج کونسل اور جنرل کونسلز میں کونسلر وفات پانے کے ساتھ بعض کونسلرز سرکاری ملازمت اختیار کرنے کی وجہ سے مستعفی ہوچکے ہیں ۔
لیکن الیکشن عرصہ ایک سال ہونے کے بعد بھی مزکورہ خالی نشستوں پرابھی تک الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا اعلان نہیں کیا ۔نویدشاہین نے کہا کہ اس سلسلے میں جب ضلعی الیکشن کمشین آفس سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وفات پانے والے ناظمین اور کونسلر کے جب تک ڈیتھ سرٹیفکیٹس ہمیں نہیں موصول ہوجاتے تب تک ہم آگے مرکزی اور صوبائی الیکشن کمیشن کو اس سلسلے میں ضمنی انتخابات کیلئے نہیں لکھ سکتے ہیں۔ نوید نے کہا الیکشن کمیشن ،ضلعی کونسل اورتحصیل کونسلز ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالتے ہیں کوئی کہتا ہے ابھی تک ہمیں ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔تو ضلع اور تحصیل کو نسلوں کے ناظمین کہتے ہیں کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے ۔جبکہ الیکشن قوانین کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کے وفات یا مستفعی ہونے کی صورت میں 60دنوں کے اندراندر ضمنی انتخابات کرانا ضروری ہوتا ہے ۔لیکن دیربالا میں مسئلہ الٹا ہے اور ضمنی الیکشن کے ادار ے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالتے ہیں۔ جس سے صوابء حکومت کے عوامی مسائل گھر کے دہلیز پرفراہمی اور حل کرنے کے اعلانات اور دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں کیونکہ یہاں ضلعی اورتحصیل حکومتوں سمیت الیکشن کمیشن بھی ناظمین اور کونسلروں کے خالی نشستوں کو دانستہ طورپر انتخابات نہیں کرانا چاہتے ہیں جو اب تک عوام یہ محسوس کررہے ہیں ۔اور اس سے ایسا لگ رہا ہے کہ مخالفین دیربالا میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر الیکشن نہیں کراتے ہیں۔ لیکن پاکستان تحریک انصاف اس کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تحریری خطوط پھی لکھیں گے۔اور خالی سیٹوں پر مزید تاخیر کے خلاف کورٹ جانے اور آئینی طورپر احتجاج سے بھی دریغ نہیں کریں گے کیونکہ یہ ہمارا حق کہ حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان مزکورہ خالی سیٹوں پر مقررہ قانونی مدت کے اندر ضمنی انتخابات کراسکے جو قانونا اس کی پابند بھی ہے ۔متعلقہ عنوان :
دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
دیر لوئر،لعل قلعہ میدان جبگءی میں زمینی تنازعہ پر لڑائی، فائرنگ. ایک ہلاک چھ زخمی
ڈی سی دیر لوئرکا ڈرائیونگ لائسنس دفتر کا دورہ
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
ملاکنڈ یونیورسٹی میں اسلامی بینکاری کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد
محکمہ خوراک دیر لوئر ،سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور کم وزن روٹے فروخت کرنے پر 8 نانبائیوں کو جرمانے
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ہدایت پر فوڈ عملہ کا تیمرگرہ بازار کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کا اقلیتی برادری کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد
دیر لوئر ضلعی انتظامیہ کا روٹی کے تندوروں کا معائنہ
ڈی سی دیر لوئر نے بلامبٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا
اے سی ثمرباغ نے ثمرباغ برساتی نالے سے غیر قانونی تجاوزات ہٹا د یئے
ڈی سی دیر لوئر نے موسمی صورتحال کے پیش نظر ہیلتھ کی چھٹیاں منسوخ کردیں
دیر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف