علاقے کے نو جو انو ں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ہمایوں خان

پیر 29 اکتوبر 2018 12:50

دیرلوئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2018ء) انٹر سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ کے ضلعی جنرل سیکرٹری پرنسپل ہمایوں خان نے کہا ہے کہ ضلع دیر پائین میں سرکاری و نجی ہائی اور ہائرسیکنڈری سکولوں کے مابین سالانہ مقابلے زورو شوراور خوشگوار ماحول میں جاری ہے، اٹھارہ سال سے کم ہزاروں کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں پرنسپل امین الحق، پرنسپل آفتاب عالم ،اساتذہ،طلباء اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کے مقررین نے درس و تدریس میں کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ صحت مند ذہن کیلئے صحت مند جسم ضروری ہوتا ہے اور کھیل کود ہی سے انسان صحت مند رہتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ضلع دیر لوئر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور اس ٹورنامنٹ کے دوران نوجوان اپنے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں