کا شت کا ر شملہ مر چ کے کھیتوںمیں جڑی بوٹیوں کے اگنے پر دو با ر ہ ہل چلائیں، ز رعی ماہرین

جمعرات 19 جولائی 2018 14:42

سلانوالی۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ شملہ مرچ کے کھیتوںمیں جڑی بوٹیوں کے اگنے پر کا شت کا ر دو با ر ہ ہل چلائیں شملہ مرچ بطور سبز ی استعما ل ہو تی ہے اس میں حیاتین اے بی سی اور معدنی نمکیا ت لو ہا چو نا اور فاسفور س کا فی مقدار میں پا ئے جاتے ہیں جو کہ انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہیں زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ شملہ مر چ کی کیلفورنیا اور چائینیز جوائنٹ ز یا د ہ پیداوار دینے والی اقسام ہیں پنیری کی کا شت کیلئے زر خیز میرا زمین جس میں پانی کا نکاس اچھا ہو کا انتخاب کریں زمین کی تیاری کیلئے کھیت میں ایک با ر مٹی پلٹنے والا ہل چلا کر اچھی طرح ہمورا کر لیں 15سے 20ٹن گوبر کی گلی سڑ ی کھا د فی ایکڑ ڈالیں اور ہل چلا کر زمین میں ملا دیں کھیت میں جڑی بوٹیوں کے اگنے پر دو با ر ہ ہل چلا ئیں اور فی ایکڑ 3بو ر ی سپر فاسفیٹ ایک بور ی امونیم نائٹریٹ ڈا ل کر کھیت میں سہاگا چلادیں بیج کو کیا رو ں میں 8سینٹی میٹر کے فاصلہ پر قطاروں میں بوئیں اگر بیج بہت گھنا ہو 2سے 3سینٹی میٹر پر پودے چھوڑ کر فا لتو نکا ل دیں تا کہ صحت مند پودے پیدا ہو ں تا کہ پنیری کو کورا کے اثرات سے بچانے کیلئے شمال کی طرف سر کنڈوں یہ سرکیوں سے ڈھا نپ دیں پودوں کی کھیت میں منتقلی کیلئے 3/4میٹر کے فاصلہ پر پٹر یا ں بنا کر پو دے لگائیں اور درمیانی نا لیوں میں پانی چھوڑ کر پودوں کو پٹریوں کے جنوبی جا نب 30سینٹی میٹر پر لگائیں ہر پانچ سے 6پٹریوں کے بعد ایک پٹر ی پر جنتر بو دیں یا فصل کو سخت گر می کے نقصان دہ اثر اور آندھی کی صورت میں ٹوٹنے سے بچا ئے گا پودے لگانے کے ایک ما ہ بعد 50کلوگرا م فی ایکڑ امونیم نائٹریٹ یا 25کلوگرا م فی ایکڑ یوریا کھاد ڈالیں اور آبپاشی کریں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں