ماہرین زراعت نے 35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کو پھلدار پودوں کی کامیاب کاشت کیلئے مثالی قرار دے دیا

جمعہ 17 اگست 2018 14:20

فیصل آباد۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ماہرین زراعت نے 35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کو پھلدار پودوں کی کامیاب کاشت کیلئے مثالی قرار دیاہے اور کہاہے کہ پھل دار پودوں سے بہترین اور عمدہ قسم کا پھل حاصل کرنے کیلئے موسم کے مطابق ان کی دیکھ بھال کرنا نہایت ضروری ہے کیونکہ پھلدار پودے موسموں کے تغیرو تبدل اور ناموافق تبدیلیوں کا اثر بہت جلد لیتے ہیں اور یہ ناموافق حالات پھل دار پودوں اور ان پر لگے ہوئے پھل کے لحاظ سے نازک مراحل میں وقوع پذیر ہوں تو پودوں اور ان پر لگے ہوئے پھل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس موسم میں پھلدار پودوں کی دیکھ بھال کی طرف خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ گرمی اور خشکی سے پھل جھلس جاتا ہے اور اس کا چھلکا پھٹ جاتا ہے جس سے پھل کی خاصیت متاثر ہوتی ہے اور باغبانوں کی آمدنی میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ پھل بننے سے اس کے پکنے تک ایک لمبا عرصہ درکار ہے اور اس لمبے عرصہ میں موسم گرما کی شدت سے بھی پھلوں کو گزرنا پڑتا ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ درجہ حرارت کے مضر اثرات سے پودوں کو بچانے کیلئے حفاظتی اقدات کیے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ باغبان حضرات کو پودوں کو گرمی سے بچانے کیلئے مناسب تدابیر کا علم ہونا نہایت ضروری ہے نیز انہیں گرمی یعنی زیادہ درجہ حرارت کے پودے پر اثرات کے متعلق بھی معلوم ہونا چاہیے تاکہ باغبان حضرات اپنے باغات کو گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھ کر بھر پور پیداوار حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں