بہتر پیدا وار کے حصول کیلئے پنجاب بھر میں کاشتکار دھان کی پنیری کی کاشت شروع کردیں

جمعرات 16 مئی 2019 14:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ بہتر پیدا وار کے حصول کیلئے کاشتکار پنجاب بھر میں دھان کی پنیری کی کاشت کا آغاز شروع کر دیں اور اپنی شبانہ روز محنت سے دھان کی کاشت کاعمل یقینی بنائیں ۔انہوںنے کہاکہ 20مئی کے بعد جتنی جلدی ممکن ہو سکے دھان کی کاشت مکمل کرلیں تاکہ اچھی پیداوار کاحصول یقینی اور انہیں بمپر کراپ حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ماہرین زراعت نے بتایاکہ کاشتکار باسمتی 370، باسمتی 385، باسمتی2000 ، باسمتی 515، باسمتی پاک /کرنل باسمتی ، سپر باسمتی، اری 6، نایاب اری 6، اری 9، کے ایس کے 133، شاہین باسمتی ،کے ایس 282سمیت دیگر منظور شدہ اقسام کاشت کریں ۔انہوںنے کہاکہ کوشش کی جائے کہ کاشتکار صرف پنجاب سیڈ کارپوریشن کا منظور و تصدیق شد ہ بیج ہی استعمال کریں تاکہ انہیں ہر قسم کی بیماریوں و آلائشوں سے پاک دھان کی فصل مل سکے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار غیر منظور شدہ اقسام کی کاشت سے اجتناب کریں ورنہ انہیں بھاری مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں