دھان کے کھیتوں میں 75کلوگرام زنک سلفیٹ33 فیصد فی ہیکٹر استعمال کرکے زنک کی کمی کو دور کرنے کے علاوہ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ بھی کیاجا سکتا ہے،ترجمان محکمہ زراعت

جمعرات 23 مئی 2019 13:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے دھان کے کاشتکاروں کو پیداوار میں اضافہ کیلئے زنک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ دھان میں زنک کااستعمال پیداوار بڑھانے کیلئے ضروری ہے خاص کر ایسی زمینوں میں جہاں دھان کی فصل پہلی بار کاشت کی جارہی ہو وہاں پر زنک کی کمی وسیع پیمانے پر پائی جاتی ہے جس کو دور کرنے کیلئے پنیری پر زنک کااستعمال فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کا باعث بن سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ مسلسل تحقیق اور تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر 75 کلوگرام زنک سلفیٹ 33 فیصد فی ہیکٹر نرسری میں استعمال کیا جائے تو اس سے زنک کی کمی دور ہوسکتی ہے اور پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوتاہے۔ انہوںنے بتایاکہ زنک کا استعمال معاشی طور پر بھی بہت فائدہ مند ہے۔انہوںنے مزید بتایا کہ 75 کلوگرام زنک سلفیٹ 35 فیصد ہیکٹر نرسری میں استعمال کرنے پر ایک روپیہ اضافی خرچ کرنے سے 5.31روپے کی اضافی آمدن حاصل ہوتی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں