فیصل ۱ٓباد سمیت ڈویژن بھر میں گوشت مافیا کا اندھیر، برائلر مرغی کا گوشت تاریخ کی بلندترین شرح 380 روپے فی کلو، دیسی مرغی کا گوشت 1200 روپے، بکرے کا گوشت 1200 سی1300 اور مٹن 600 روپے فی کلو گرام فروخت ہوتا رہا

بدھ 27 مئی 2020 14:35

فیصل ۱ٓباد سمیت ڈویژن بھر میں گوشت مافیا کا اندھیر، برائلر مرغی کا گوشت تاریخ کی بلندترین شرح 380 روپے فی کلو، دیسی مرغی کا گوشت 1200 روپے، بکرے کا گوشت 1200 سی1300 اور مٹن 600 روپے فی کلو گرام فروخت ہوتا رہا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) :فیصل ۱ٓباد سمیت ڈویژن بھر میں گوشت مافیا نے اندھیر مچادیا ہے جس کے باعث عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران جمعرات کے روز تک برائلر مرغی کا گوشت تاریخ کی بلندترین شرح 380 روپے فی کلو، دیسی مرغی کا گوشت 1200 روپے، بکرے ، چھترے، دنبے کا گوشت 1200 سی1300 روپے اور مٹن 600 روپے فی کلو گرام فروخت ہوتا رہا۔

شہریوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران قصابوں کی جانب سے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیااور عید الفطر کے موقع شہریوں کے گھروں میں گوشت پکانے کے رواج سے قصابوں نے بھرپور فائدہ اٹھایاجبکہ قصابوں کی جانب سے سرکاری ریٹ لسٹ پر گوشت کی فروخت کے ضلعی انتظامیہ کے حکم نامہ کو ردی کی ٹوکری میں پھینکتے ہوئے سرعام شہریوں سے منہ مانگے دام لئے گئے نیز شہریوں کی جانب سے بارہا قصابوں کی جانب سے مہنگے داموں گوشت کی شکایات پرمتعلقہ حکام کی جانب سے کان نہیں دھرے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معلوم ہواہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 260 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی مگر یہ گوشت 380 روپے تک فروخت ہوتا رہا اسی طرح دیسی مرغی کا گوشت بھی 800 روپے کی بجائے 1200 روپے میں بیچا جاتا رہا۔انہوں نے بتایا کہ بکرے کی فی کلو گوشت کی قیمت 750 مقرر ہے جبکہ قصاب بکرے کا گوشت 1200 سے 1300 روپے کلو فروخت کرتے رہے اسی طرح سرکاری ریٹ لسٹ پر بڑے گوشت کی فی کلو قیمت 375 روپے مقرر کی گئی تھی مگر مارکیٹ میں قصاب 600 روپے فی کلو کے حساب سے بڑا گوشت فروخت کرتے رہے ۔

علاوہ ازیںپنجاب حکومت کی جانب سے برائلرمرغی کا فی کلو ریٹ 260 روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ مارکیٹ میں برائلر 360 سے 380 روپے فروخت کیا جاتا رہا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے دعوئوں کے برعکس شہری قصابوں کے ہاتھوںلٹتے رہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عید منانے میں مگن رہے۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ نہ تو قصاب سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کرتے ہیں اور نہ ہی اس ریٹ پر گوشت فروخت کرتے ہیں جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ اور پنجاب ایپ پر درج شکایات کے نمبر پربھی مبینہ طورپر قصابوں کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا جارہا ہے۔انہوں نے اوورچارجنگ کر نیوالے قصابوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں