محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو گنے کی بہاریہ فصل کو کھلے سیاڑوں، گہری کھیلیوں میں کاشت کرنے کی ہدایت
منگل 18 جنوری 2022 13:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اچھی پیداوار لینے کیلئے سیاڑوں کا درمیانی فاصلہ 4 فٹ ہونا چاہیے تاکہ کھلے سیاڑوں میں پودوں کو روشنی، ہوا اور غذائیت وافر ملتی رہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہل، ترپھالی سے گوڈی و نلائی کی جاسکتی ہے اور آسانی کے ساتھ مٹی چڑھائی جاسکتی ہے اس طرح وقت اور اخراجات کی بچت ہوتی ہے اور حسب ضرورت پانی کی کمی کرکے فصل کو گرنے سے بچایا جاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کماد کی بہاریہ فصل کی کاشت کیلئے زمین کو اچھی طرح تیار کریں اور فصل کی کاشت کیلئے پانی کے اچھے و موزوں نکاس والی بھاری میرا زمین کا انتخاب کیاجائے تاہم بھاری میرا زمین کی عدم دستیابی کے باعث کماد کی بہاریہ فصل کی کاشت کیلئے میرا اور ہلکی میرا زمین بھی کارگر ثابت ہو سکتی ہے اور ماہرین زراعت کی مشاورت سے کماد کی بہاریہ فصل کاشت کرکے بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کماد کی فصل مونجی کے وڈھ میں اور کپاس کے بعد کاشت کرنی ہوتو ان فصلات کی برداشت کے بعد روٹا ویٹر یا ڈسک ہیرو چلا کر پچھلی فصل کی باقیات کو زمین میں ملادیاجائے اور بعد میں کم گہری 8 تا10 انچ والی کھیلیوں کیلئے دومرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرور چلایا جائے۔انہوں نے کہاکہ اگر زیادہ گہری کھیلیاں 18 انچ بنانی ہوں تو سب سائیلر کا استعمال کیا جا سکتا ہے اس کے بعد کاشتکار زمین کو ہموار کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ ہموار زمین میں گہرا ہل چلا کر مناسب تیاری کے بعد سہاگہ لگایا جائے تو مناسب ہے اس کے بعد رجر کے ذریعے 10 تا12 انچ کی گہری کھیلیاں چار فٹ کے فاصلے پر بنائی جائیں اوران میں فاسفورسی اور پوٹاش کی کھادیں ڈالی جائیں۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میںبجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون ..
ایتھوپیا کے سفیرجمال عبداللہ کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ ، وائس چانسلر سے ملاقات
فیصل آباد،کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل آڈنٹیفیکیشن کمیٹی کا اجلاس
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت
مینجمنٹ کمیٹی ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کی سفارشات پر منتخب 82 ممبرز کو ممبرشپ کارڈز جاری
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
پاکستان اس وقت ذیابیطس کے مرض میں پہلے نمبر پر ہے، ڈاکٹرمقصوداحمد
عدا لت نے سانحہ جڑا نوالہ میں ملوث ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حو الے کر دیا
اسکاؤٹس معاشرے میں بھائی چارے کا پیغام عام کرنے میں اہم کر دار ادا کرتے ہیں، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی
قومی اسمبلی اجلاس میں نئے منتخب رکن فیصل امین خان نے حلف اٹھا لیا
موٹر سائیکل گدھا ریڑھی سے ٹکرا گیا، حادثہ میں باپ اور کم سن بیٹی جاں بحق ہوگئے
فیصل آباد،سا لا نہ واپڈا انٹر یو نٹ کبڈی ٹورنا منٹ 28اپریل سے 30اپریل کو ہو گا
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار