زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے ایوب ریسرچ کے سائنسدان ہراول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں،ڈاکٹر ساجدالرحمن
منگل 30 اپریل 2024 13:44
(جاری ہے)
وفد کے شرکا نے گزشتہ روز ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں قائم زرعی نمائش سنٹر میں مختلف شعبوں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا۔ اس وزٹ کے دوران ڈاکٹر ساجد الرحمن نے شعبہ گندم، شعبہ کپاس اور شعبہ دھان کے سٹالز پر لگی نئی اقسام بارے بریف کیا۔
اس موقع پر شعبہ سبزیات کے پرنسپل سائنٹسٹ ڈاکٹر محمد اقبال، شعبہ باغات کے پرنسپل سائنٹسٹ ملک محسن، شعبہ چارہ جات کے پرنسپل سائنٹسٹ ڈاکٹر قمر شکیل، شعبہ سائل کیمسٹری کے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر محمد نسیم اور سینئر سائنٹسٹ ڈکٹر اللہ نواز، پرنسپل سائنٹسٹ شعبہ سائل فرٹیلٹی ڈاکٹر علیم سرور، شعبہ سائل مائیکرو بائیالوجی کے پرنسپل سائنٹسٹ ڈاکٹر عابد نیاز اور سینئر سائنٹسٹ ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر نعیم اقبال نے وفد کے شرکا کو اپنے شعبوں میں جاری زرعی تحقیق اور ان سے حاصل ہونیوالے مثبت نتائج بارے تفصیلاً بریف کیا۔ گلگت اور بلتستان کے وفد میں خرمنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع امتیاز علی،سینئر زراعت موسیٰ علی ہاشمی، کاشتکاران محمد ندیم، ناصر علی و دیگر ممبران شریک تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ساجد الرحمن نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ کاشتکار فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کی بجائے نامیاتی مادہ میں تبدیل کرنے اور سموگ کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور کاشتکار ماحول دوست ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیکر حب الوطنی کا ثبوت دیں۔ ڈاکٹر محمد اقبال نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ شعبہ سبزیات کے زرعی سائنسدانوں نے ابتک مختلف سبزیوں کی 78 سے زائد اقسام متعارف کروائی ہیں۔ پنجاب میں سبز زرعی انقلاب برپا کرنے اور کاشتکاروں کی فنی رہنمائی کی خاطر جدید زرعی مراکز کے قیام کے علاوہ پنجاب سیڈ کارپوریشن اور پنجاب ایگری کلچر ریسرچ بورڈ کی جدید طرز پر بحالی کی جارہی ہے۔ زرعی سائنسدانوں نے وفد کو بتایا کہ ہائی ٹیک میکنائزیشن کے فروغ کے منصوبہ کے تحت سات ارب کی لاگت سے چھوٹے کاشتکاروں کو 56 اقسام کے 25 ہزار جدید زرعی آلات و مشینری سبسڈی پر فراہم کی جا رہی ہے۔ مزید برآں 2 ارب کی لاگت سے 3 ہزار لیزر لینڈ لیولرز بھی سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر اللہ نواز نے وفد کے شرکا کو بتایا کہ ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ پروگرام کے تحت انسداد سموگ کیلئے دھان کے کاشتکاروں کو 5 ہزار سپر سیڈر، پاک سیڈر اور رائس سٹرا شریڈر فراہم کئے جائیں گے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر چائنا کی جدید زرعی تحقیق سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے،مختلف فصلوں کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کی حامل نئی اقسام متعارف کروا ئی گئی ہیں تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ کے ذریعے ملکی فوڈ سکیورٹی کے تحفظ کو ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ زرعی کیمیا دانوں نے مفید جرثوں کے پیکٹس تیار کئے ہیں جو کاشتکاروں کو ارزاں نرخوں پر فراہم کئے جارہے ہیں جبکہ ان مفید جرثوموں کے استعمال سے فصلوں کی باقیات کو گلانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ وفد کے شرکانے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کی زرعی تحقیق کے متعلق دی گئی بریفنگ میں گہری دلچسپی لی۔ انہوں نے ادارہ کے زرعی سائنسدانوں کی پیشہ وارانہ تحقیقاتی کاوشوں کی بہت زیادہ تعریف کی۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مسلح شخص نے فائرنگ کرکے دوست کو قتل کردیا
سی پی او فیصل آ باد کی کھلی کچہری،پولیس لائن میں قائم ایجوکیٹر سکول کا دورہ کیا
فیصل آباد، ہیڈ کانسٹیبل ظفر رجوکہ نے درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی
چین کے جیانگ شی ووکیشنل ٹیکنیکل کالج آف انڈسٹری اینڈ ٹریڈاورزرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے درمیان معاہدے ..
فیصل آباد،باغبانوں کو کھجوروں کے گچھوں کو اوپرکے حصے پر وزن برابر رکھنے کے لئے ایک دوسرے سے الگ کرنے ..
فیصل آباد ،کپاس کے کاشتکاروں کو 31مئی تک ہر صورت بجائی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت
بین الاقوامی رجحانات سے استفادہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کےلئے بچوں کو موبائل، کمپیوٹرز،ٹیبز ..
فیصل آباد،پولٹری فارمرز کو ہر 2 ما ہ بعد مرغیوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت
فیصل آباد،کاشتکاروں کو پیٹھاکدو کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت
بیڈ پلانٹنگ مشین کے ذریعےفصلوں کی پٹڑیوں پر کاشت سے پانی کی 50فیصد بچت ہو گی،ترجمان واٹر مینجمنٹ اینڈ ..
مویشی پال حضرات کو جانوروں کا ریکارڈسائنسی بنیادوں پر مرتب کرنے کی ہدائت
خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تلوں کی کاشت 15جون سے شروع کرکے 15جولائی تک مکمل کی جاسکتی ہے،ترجمان ..
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے
-
اداروں پر الزام تراشی فیشن بن چکا ، باہر بیٹھ کر لوگ سوشل میڈیا ہینڈل کررہے ہیں
-
وزیر اعظم ریلیف پیکیج،یوٹیلیٹی سٹورز نے 10ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آواز اٹھانےکا فیصلہ
-
موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے موثر منصوبہ بندی کرلی
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف سے وزیرخارجہ ترکیہ کی اسلام آباد میں ملاقات
-
”ہتکِ عزت قانون“ کی آڑ میں آزادی اظہاروابلاغ کے دستوری حق پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاری ہے
-
کابینہ کو بٹھائیں گے وزیراعظم کو بلالیں گے یہ عدالتوں کا مینڈیٹ نہیں، وزیر قانون
-
سوشل میڈیا سے متعلق اتھارٹی کے قیام کیلئے رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم
-
ججز تقرری کیلئے سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا
-
پنجاب اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا ہتک عزت بل 2024ء مسترد کرنے کا اعلان
-
گرمی کی شدید لہر،وزارت صحت کی ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے ہدایات جاری