100 روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی پیر کو ہوگی

جمعرات 13 اگست 2020 12:59

100 روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی پیر کو ہوگی
یصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کئے جانیوالے 100روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی 17 اگست بروزپیر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ مذکورہ انعامی بانڈکا پہلا انعام 7لاکھ روپے کاایک ، دوسرا انعام 2لاکھ روپے مالیت کے تین اور تیسرا انعام ایک ہزارروپے مالیت کے 1199 انعامات ہوں گے۔

انہوںنے بتایاکہ یہ رواں سال کی 22ویںاور مجموعی طور پر31ویں قرعہ اندازی ہو گی۔ انہوںنے بتایاکہ اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب پیر کی صبح 9 بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ میں منعقد ہو گی جس میں شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کاچنائو کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں