طالبات کو تعلیم کے ساتھ فوڈ اور ہوم اکنامکس کے پریکٹیکلز بھی کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے، وائس چانسلرگورنمنٹ کالج فار ویمن یونیورسٹی فیصل آباد

منگل 22 جنوری 2019 17:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) گورنمنٹ کالج فار ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے کہا ہے کہ طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ فوڈ اور ہوم اکنامکس کے پریکٹیکلز بھی کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ عملی امتحانات و تربیت سے طالبات کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روزگورنمنٹ کالج فار ویمن یونیورسٹی کے شعبہ ہوم اکنامکس کے زیر اہتمام منعقدہ تھیم بیس پریکٹیکل کے دوران کیا۔ انہوں نیکہا کہ عملی امتحانات جہاں طالبات کی درست رہنمائی کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں وہیںانہیں اپنی مہارتوں میں اضافے کا موقع بھی ملتا ہے۔ اس موقع پر انہوںنے طالبات کی طرف سے بنائے گئے مختلف اقسام کے کھانوں کا معائنہ کیا اور طالبات کی کوششوں کو سراہتے ہوئیکہا کہ ایسے پریکٹیکل طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ فوڈ انڈسٹری اور گھریلو سطح پر بھی کام آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں