زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور طاہرہ اینیمل ویلفیئر فاؤنڈیشن نے آوارہ جانوروں کی فلاح و بہبود کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے
مفاہمت کی یادداشت پر دستخط زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انس سرور قریشی اور فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن طاہرہ رسول نے فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے میٹنگ روم میں منعقدہ تقریب کے دوران کئے
جمعہ 18 جون 2021 17:54
(جاری ہے)
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ٹیچنگ اینیمل ہسپتال میں آوارہ جانوروں کی طبی و جراحی علاج کے لئے فاؤنڈیشن کو جگہ فراہم کرے گی جہاں فاؤنڈیشن کی جانب سے بھجوائے جانے والے چھوٹے آوارہ جانوروں کا علاج معالجہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔
دونوں فریقین باہمی تحقیقی پیش رفت کو یقینی بنانے کے لئے تعلقات کار کو مربوط بنیادوں پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں نئی پیش بندیوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انس سرور قریشی نے کہا کہ یونیورسٹی ملک بھر میں بہترین ویٹرنری پروگرام جامعہ کے قیام سے لے کر اب تک جاری رکھے ہوئے ہے اور اسے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ویٹرنری سائنسز کی ملک بھر میں سب سے اولین دانش گاہ ہماری یونیورسٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فارغ التحصیل سکالرز اپنی صلاحیتوں، معیاری تعلیم اور تحقیقی کاموں کی وجہ سے متعلقہ فیلڈ میں اپنی مہارتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے بین الاقوامی رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ 10 یونیورسٹیوں میں اپنی جگہ بنا لی ہے جسے آنے والے دنوں میں مزید بلندیوں تک لے جایا جائے گا۔ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن طاہرہ رسول نے بتایا کہ فیصل آباداور اس کے 100 کلومیٹر گردونواح میں موجود آوارہ جانوروں کے لئے تمام سہولیات سے آراستہ کلینک موجود نہیں ہیں اسی ضرورت کے پیش نظر انھوں نے جدید ترین طبی سہولیات سے آراستہ ایک سٹیٹ آف دی آرٹ پناہ گاہ بنائی ہے جس کا دائرہ کار مزید بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی اس یادداشت کے بعد باہمی تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ آوارہ چھوٹے جانوروں کی صحت اور ان کی زندگی کے لئے فطری ماحول یقینی بنانے پر مزید وسائل خرچ کئے جائیں گے۔ ڈائریکٹر بیرونی روابط ڈاکٹر سعید احمد، فاؤنڈیشن کے چیف ویٹرنین ڈاکٹر ضیاء محی الدین نے بھی اظہار خیال کیا۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میںبجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون ..
ایتھوپیا کے سفیرجمال عبداللہ کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ ، وائس چانسلر سے ملاقات
فیصل آباد،کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل آڈنٹیفیکیشن کمیٹی کا اجلاس
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت
مینجمنٹ کمیٹی ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کی سفارشات پر منتخب 82 ممبرز کو ممبرشپ کارڈز جاری
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
پاکستان اس وقت ذیابیطس کے مرض میں پہلے نمبر پر ہے، ڈاکٹرمقصوداحمد
عدا لت نے سانحہ جڑا نوالہ میں ملوث ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حو الے کر دیا
اسکاؤٹس معاشرے میں بھائی چارے کا پیغام عام کرنے میں اہم کر دار ادا کرتے ہیں، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی
قومی اسمبلی اجلاس میں نئے منتخب رکن فیصل امین خان نے حلف اٹھا لیا
موٹر سائیکل گدھا ریڑھی سے ٹکرا گیا، حادثہ میں باپ اور کم سن بیٹی جاں بحق ہوگئے
فیصل آباد،سا لا نہ واپڈا انٹر یو نٹ کبڈی ٹورنا منٹ 28اپریل سے 30اپریل کو ہو گا
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار