غیور عوام نے عمران خان کے جلسہ میں شرکت نہ کر کے ثابت کر دیا کہ فیصل آباد آج بھی میاں محمد نواز شریف کے دیوانوں کا شہر ہے،رانا محمد افضل

ہما رے ووٹروں اور سپورٹروں کو تنگ کیا گیا تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ہمت رکھتے ہیں‘ ہماری خاموشی کو بزدلی نہ سمجھا جائے،جلسہ سے خطاب

منگل جولائی 15:52

غیور عوام نے عمران خان کے جلسہ میں شرکت نہ کر کے ثابت کر دیا کہ فیصل ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ امیدوار این اے 110 رانا محمد افضل خاں ، امیدوار این اے 109 میاں عبدالمنان اورسابق ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے صدر و امیدوار پی پی 115 رانا علی عباس خاں ایڈووکیٹ نے خبردار کیا کہ اگر ان کے ووٹروں اور سپورٹروں کو تنگ کیا گیا تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ہمت رکھتے ہیں‘ ہماری خاموشی کو بزدلی نہ سمجھا جائے ، غیور عوام نے عمران خان کے جلسہ میں شرکت نہ کر کے ثابت کر دیا کہ فیصل آباد آج بھی میاں محمد نواز شریف کے دیوانوں کا شہر ہے‘ ہم میاں محمد نواز شریف مریم نواز شریف اور کیپٹن صفدر کو احتساب عدالت کی طرف سے دی گئی سزا کو مسترد کرتے ہیں ا للہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے مگر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے والا عمران خان اسے گدھا کہہ رہا ہے‘ کیا قوم ایسے شخص کے ہاتھوں میں ملک کی باگ ڈور دے سکتی ہے میاں محمد نواز شریف کی محبت کو ان کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا‘ 25 جولائی کو شیر پر ہی مہریں لگیں گی۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی سی سی 47 طارق محمود قادری کے ڈیرے پر انتخابی مہم کے سلسلہ میںمنعقدہ جلسہ کے شرکاء سے کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما رانا عبدالحمید‘ سی سی چیئرمین میاں یٰسین امین‘ اعظم مجید گجر‘شفیق الرحمن تارڑ ‘ حاجی محمد سلیم نورفاطمہ ٹیکسٹائل والے کے علاوہ حلقہ کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

جبکہ رانا محمد افضل خاں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے‘ امیدوار پی پی 117 مہر حامد رشید نے خیابان گارڈن میں منعقدہ جلسہ کے شرکاء سیعمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو عمران خان کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں ملے گا اور وہ آئندہ پانچ سال پھر دھاندلی کا رونا روئیں گے ، انہوں نے میاں محمد نواز شریف مریم نواز شریف اور کیپٹن صفدر کو احتساب عدالت کی طرف سے دی گئی سزا کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف معزز ججز کہہ رہے ہیں میاں محمد نواز شریف پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو پھر سزا کس بات کی دی جارہی ہے‘ میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ صاف ہیں‘ انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی‘ میاں محمد نواز شریف نے ملک میں واپس آ کر تاریخ رقم کی ہے‘ انہیں معلوم تھا کہ واپسی پر انہیں گرفتار کر لیا جائے اور جیل میں ڈال دیا جائے مگر اس کے باوجود ملک و قوم کے بہتر مستقبل کیلئے وہ واپس آئے ہیں‘مقررین نے کہا کہ معزز جج نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ میاں محمد نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی‘ اگر کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو سزائیں کس بات کی دی گئی ہیں‘ ہم اس فیصلے کو نہیں مانتے اور 25 جولائی کو ہم پاکستانی عوام اپنا فیصلہ سنائے گی جسے سب کو ماننا پڑے گا‘ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے پانچ سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں‘ فیصل آباد میں ہسپتال‘ پختہ سڑکیں‘ انڈرپاس‘ اوورفلو‘ کمیونٹی سنٹرز یہاں تک کہ موٹروے کو کھینچ کر آپ کے گھروں تک لے آئے ہیں‘ اسی کارکردگی کی بدولت ہم سینہ چوڑا کر کے ووٹ مانگے آئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آپ ہمیں مایوس نہیں کریں گے‘ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے میزبان جلسہ طارق محمود قادری‘ رانا عبدالحمید‘ حاجی محمد سلیم ‘ یٰسین امین‘ اعظم مجید ‘شفیق الرحمن تارڑ نے کہا کہ عوام کے جم غفیر نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور ہم آپ کو آپ کی کامیابی کی ایڈوانس مبارکباد دیتے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگی ہیں اور ہم نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا جھنڈا بلند کیا ہے ‘ رشتہ داریاں‘ دوستیاں اپنی جگہ مگر ووٹ ہم صرف اور صرف میاں نواز شریف کے شیروں کو ہی دیں گے اور انہیں کامیاب کروائیں گے۔

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments