نا اہل حکمرانوں نے پاکستان کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوا دیا ہے‘راناثناء اللہ

ہفتہ 18 مئی 2019 19:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) نا اہل حکمرانوں نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوا دیا ہے ۔بے لگام ٹیکس پالیسی پاکستانی بجٹ کو درہم برہم کر دے گی ۔غریب کا کوئی پرسان حال نہ ہوگا۔9ماہ کی نئے پاکستان کارکردگی صفر جمع صفر برابرمہنگائی ہے ۔حکمران سب اچھا کی رٹ لگا کر قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔یہ بات مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے اپنے اعزاز میں ڈی ٹائپ کالونی میں ماسٹر ارشد کی طرف سے دئیے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔

اس موقع پر چیئر مینز ،وائس چیئرمینز،کونسلرز ،چیئر مین زکوة عشر کمیٹی کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کارکردگی اس قدر بے رحم ہے کہ قوم پر ٹیکسوں کی بھر مار ہو رہی ہے اور غریب بھوکا سونے پر مجبور ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ماضی میں بھی حکومتیں آئی ایم ایف کے پاس جاتی رہی ہیں مگر موجودہ واحد حکومت ہے جس نے پاکستان کے وقار اور معاشی آزادی کو دائو پر لگا دیا ہے ۔موجودہ حکومت سولین آمریت ہے آئی ایم ایف کے سامنے خود کو سرنڈر کرنیوالی حکومت جمہوری نہیں ہو سکتی ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کی بجائے سابق حکومت پر ملبہ ڈال کر سرخرو ہونے میںمصروف ہیں لیکن اس پر عوام مطمئن نہیں ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں