شہری لاک ڈائون ختم ہونے کے باوجود کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عملدر ۱ٓمد یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر

پیر 3 اگست 2020 14:05

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر فیصل ۱ٓباد محمد علی نے کہا ہے کہ شہری لاک ڈائون ختم ہونے کے باوجود کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عملدر ۱ٓمد یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلہ کے مطابق تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے جبکہ سماجی اور مذہبی اجتماعات و کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے بھی اکٹھ کی اجازت نہیں ہوگی نیزتمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، سوموار تا جمعہ کھلے رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیکل سٹورز، پنکچر شاپ، آٹا چکی، تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی،انہوں نے کہا کہ کال سنٹرز کو 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے جبکہ اس کے علاوہ بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہو گی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گروسری اور کریانہ سٹور صبح 9 سے شام 7 تک ہفتہ بھر کھلے رہیں گے تاہم چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کیلئے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ احکامات کا اطلاق فی الفور اور17 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں