مودی سرکار نے غیر آئینی اورغیر قانونی ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنارکھا ہے،

پوری قوم ۱ٓج یک زبان و یک جان ہوکر کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرے گی، میاں فرخ حبیب و چوہدری لطیف نذر

منگل 4 اگست 2020 13:33

مودی سرکار نے غیر آئینی اورغیر قانونی ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنارکھا ہے،
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) پی ٹی ۱ٓئی کے مرکزی رہنما و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں فرخ حبیب اور چیئرمین پی ایچ اے و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لطیف نذر نے کہا ہے کہ پوری قوم ۱ٓج یک زبان و یک جان ہوکر کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرے گی اور بھارتی محاصرے و غاصبانہ قبضہ کا ایک سال مکمل ہونے پرقوم کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوںکو حق خود ارادیت دلوانے کیلئے ریلیوں میں بھرپور شرکت کرے گاجبکہ صبح 10 بجے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اورحق خودارادیت کی خاطر ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی مکمل خاموشی اختیار کی جائے گی نیزپاکستان سمیت پوری دنیامیں بسنے والے اوورسیزپاکستانی و کشمیری بھی ۱ٓج بھارت کے خلاف یوم استحصال منائیں گے کیونکہ آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں کو باورکرانا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں بلکہ تمام پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم اوربلند حوصلے کو سلام پیش کرنے سمیت ۱ٓج کے دن عالمی برادری کو یاد دہانی کراتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے - انہوں نے کہا کہ کشمیری عالمی برادری سے یہ سوال پوچھنے کیلئے حق بجانب ہیں کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق انہیں بنیادی حق سے کیوں محروم رکھا جا رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے غیر آئینی اورغیر قانونی ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنارکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ریاستی جبر وتشدداورکشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کر کے کشمیریوں کو آزادی کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ5 اگست کے بھارتی اقدام سے نام نہاد جمہوریت کے دعویداروں کا سیاہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنی آزادی اور بقاکی جنگ لڑ رہے ہیں اور کشمیر تقسیم ہند کا نا مکمل ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کی ہے اور اس دلیرانہ جدوجہد کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شبانہ بشانہ کھڑی تھی،ہے اوررہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کیساتھ بھارت کے روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیںجبکہ وزیراعظم عمران خان نے ہر ملکی اور بین الاقوامی فورم پر کشمیر کاز کو مئوثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارتی افواج کے بدترین مظالم بند کرانے کیلئے اپنامئوثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں ہو گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ۱ٓج 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر پر گزشتہ سال کے بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کا ایک سال مکمل ہونے پرہم پورے جوش و جذبہ کے ساتھ بھارت کے خلاف یوم استحصال مناکر ثابت کریں گے کہ ہمارے کشمیری بھائی اپنی جدو جہد ۱ٓزادی کی تحریک میں تنہا نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر بن کر کشمیر کے مسئلے کوعالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے اور عالمی برادری کی توجہ اس سنگین مسئلہ کی طرف مبذول کرا ئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 5 اگست کو بھارت نے کشمیر سے متعلق جو غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کئے ان سے بھارت کی تقسیم کا آغاز ہو گیا ہے۔ انہوں نے مودی کو نئے دور کا ہٹلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی کے اقدامات نہ صرف کشمیر بلکہ خود بھارت کیلئے بھی مسئلہ بنیں گے جس سے آزادی کشمیر کی راہ ہموار ہو گی، انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ہر فرد کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ۱ٓج کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرکے اس کو ثابت بھی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ۱ٓج یوم استحصال کے دن مقبوضہ کشمیر میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے دنیا کو دکھا دے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اپنی شہ رگ کی حفاظت کیلئے کسی بھی انتہائی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں