نمبر لیک کیوں کیا، لڑکی نے ساتھیوں کے ہمراہ نوجوان پر دھاوا بول دیا

فیصل آباد میں نمبر لیک کرنے کے شبے پر لڑکے پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 جنوری 2021 17:28

نمبر لیک کیوں کیا، لڑکی نے ساتھیوں کے ہمراہ نوجوان پر دھاوا بول دیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری2021ء) فیصل آباد میں لڑکی نے ساتھیوں کے ہمراہ فارمیسی پر دھاوا بول دیا،لڑکے کی مار پیٹ کی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک لڑکی کو چند لوگوں کے ہمراہ ایک نوجوان پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ لڑائی جھگڑا لڑکی کا نمبر لیک کرنے پر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے لڑکی سمیت ساتھی بھی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ہیں۔لڑکی کو اعتراض تھا کہ اس کا نمبر لیک کیا گیا ہے۔نمبر لیک ہونے کے شبے میں لڑکی ساتھیوں کے ہمراہ فارمیسی پہنچ گئی اور نوجوان پر شدید تشدد کیا۔پولیس نے تاحال واقعے پر کوئی ایکشن نہیں لیا اور نہ ہی متاثرہ نوجوان کی جانب سے شکایت درج کروانے کی کوئی اطلاع سامنے آئی ہے۔تاہم سوشل میڈیا پر اس واقعے پر مختلف طرح کا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔زیادہ تر صارفین کی جانب سے لڑکی کو پر تشدد رویہ اختیار کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں