فیصل آباد:ضلع میں 12 روزہ خسرہ روبیلا کیچ اپ کمپین کامیابی سے اختتام پذیر

مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے 35 لاکھ 15ہزار 229 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگاکر 106 فیصد ہدف حاصل کرلیاگیا

پیر 29 نومبر 2021 20:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) ضلع میں 12 روزہ خسرہ روبیلا کیچ اپ کمپین کامیابی سے اختتام پذیرہوگئی ہے۔مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے 35 لاکھ 15ہزار 229 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگاکر 106 فیصد ہدف حاصل کیا گیا جبکہ پانچ سال تک کی عمر کی10 لاکھ 95 ہزار 497 بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے بھی پلائے گئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر صدر منصور قاضی نے اجلاس کی صدارت کی اور آخری روز کے ہدف کا جائزہ لیا۔اجلاس میں سی ای او ڈاکٹر کاشف محمود،ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمد،یونیسف کی ریجنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سائرہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں