فیصل آباد میں 2 مختلف سڑک حادثات میں 3 افراد جاں بحق

پیر 17 دسمبر 2018 16:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) :فیصل آباد میں پیر کوسڑک کے دو مختلف حادثات میں3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122کے ترجمان نے کہا ہیکہ پہلے واقعہ میں باوا چک سرگودھا روڈ فیصل آباد کے قریب ایک تیز رفتار ٹرالر نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان 22 سالہ نعیم ولدصادق علی اور 23 سالہ عدنان ولد ناصر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 25سالہ شاکا رام ولد دینہ رام شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ دوسرے واقعہ میں 235نیاموآنہ سمندری روڈ فیصل آباد کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بریک فیل ہونے کے باعث سڑک کنارے کھڑے 22سالہ نوجوان پرویز اقبال ولد ظفر اقبال کو کچل کر موت کی آغوش میں پہنچا دیا۔انہوںنے بتایاکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں اور پولیس حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوںنے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو الائیڈ ہسپتال فیصل ا ٓباد منتقل کر دیا ۔دریں اثناء فیصل آباد پولیس نے ٹرالر اور ٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں