فیصل آباد پولیس نے ماہ جون کے پہلے 20ایام میں 219مجرمان و اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا

جمعرات 20 جون 2019 16:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) فیصل آباد پولیس نے ماہ جون کے پہلے 20ایام میں 219مجرمان و اشتہاریوں کو گرفتار کیاہے جن کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ فیصل آباد پولیس نے ماہ مئی کے دوران 670مجرمان و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا جن میں اے کیٹیگری کے 45 اور بی کیٹیگری کے 525ملزمان و اشتہاری شامل ہیں۔

انہوںنے بتایاکہ گزشتہ تین ماہ میں کل 1783مجرمان و اشتہاری ملزمان گرفتار کئے گئے۔انہوںنے بتایاکہ ماہ اپریل کے دوران اے کیٹیگری کے 140اور بی کیٹیگری کے 513، ماہ مارچ میں اے کیٹیگری کے 67اور بی کیٹیگری کے 460مجرمان و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو مختلف نوعیت کے سنگین مقدمات میں ملوث و مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں