فیصل آباد ،محکمہ انہار نے 10 سال قبل انتقال کر جانے والے دو افراد سمیت بزرگ کیخلاف نہری پانی کی چوری کا مقدمہ درج کروا دیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) فیصل آباد میں محکمہ انہار نے 10 سال قبل انتقال کر جانے والے 2 افراد سمیت بزرگ کے خلاف نہری پانی کی چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ انہار کی جانب سے چک 4 ج ب میں کاشتکاروں کے خلاف تھانہ نشاط آباد میں نہری پانی کی چوری کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔اہلِ دیہات کے مطابق مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کئی سال قبل انتقال کرچکے ہیں، مقدمے کا ایک نامزد ملزم سلامت علی 2009ء میں جبکہ اصغر عرف اختر 2010ء میں انتقال کرچکا ہے، جبکہ تیسرا ملزم بھی 73 سالہ بزرگ ہے۔کاشتکاروں کے مطابق محکمہ پانی چوری میں ملوث اصل ملزمان تلاش کرنے کے بجائے فوت شدگان اور بے گناہوں کے خلاف فرضی کارروائی کر رہا ہے

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں