فیصل آباد‘ یکم جنوری سے گاڑیوں کی ٹرانسفر بائیو میٹرک سے کروانے کا فیصلہ

پیر 23 نومبر 2020 15:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) محکمہ ایکسائز کا نئے سال کے آغاز پر یکم جنوری سے گاڑیوں کی ٹرانسفر بائیو میٹرک سے کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ایکسائز کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلہ میں صوبہ بھر کے ڈائریکٹر ایکسائز کو کہا گیا ہے کہ سال نو یکم جنوری 2021ء سے نام اقسام کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی ٹرانسفر بائیو میٹرک تصدیق بغیر نہیں ہو گی اور ایم آر اے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اگر کوئی بھی شخص گاڑی اپنے نام کروانا چاہتا ہو تو خریدار اور فروخت کنندہ دونوں کو ایکسائز دفتر حاضر ہو کر بائیو میٹرک مشین کے ذریعے تصدیق کرنا ہو گی۔

قبل ازیں گاڑی کا خریدار گاڑی فروخت کرنے والے کا صرف شناختی کارڈ اور اس سے این او سی لیکر گاڑی اپنے نام کروا لیتا تھا۔ محکمہ ایکسائز ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق سے بچنے کیلئے شہریوں کو چاہیے کہ وہ جلد ازجلد گاڑیوں کو اپنے نام ٹرانسفر کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں